تہوار منائیں لذیذ کھجور کیک کے ساتھ

Apr 26, 2023 | 12:54:PM
تہواروں کا لطف اٹھائیں، لذیذ کھجور کیک کے ساتھ ۔ جانئے مزیدار کیک کی ترکیب۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تہواروں کا لطف اٹھائیں، لذیذ کھجور کیک کے ساتھ ۔ مزیدار کیک بنتا کیسے ہے؟

ویسے تو سوئیوں کے بغیر تہوار نامکمل لگتے ہیں تاہم بہت سے لوگ سوئیاں کھانا پسند نہیں کرتے،اس لیے سب کچھ الگ بنانے کا ارادہ کرتے ہیں۔ ایسے میں ہر بار وہی روایتی پکوان ذہن میں آتے ہیں تاہم ہر کسی کا دل کچھ نیا کرنے کا ضرور چاہتا ہے۔

کھجور کا استعمال مسلمان ممالک سمیت غیر مسلم ممالک میں بھی ہوتا ہے جبکہ مسلمان اسے سنت نبوی ﷺ کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔ آپ نے پورے رمضان کھجور کا استعمال افطاری کے دوران تو کیا ہی لیکن اگر ہم آپ کو یہ کہیں کہ کھجور کا استعمال کرتے ہوئے کچھ میٹھا پکوان تیار کرلیں تو کیسا خیال ہے۔

آئیے ہم آپ کو کھجور کیک بنانا سکھائیں گے، یہ کیک تیار کرنا نہایت آسان ہے، جبکہ اس کے ذائقے کی کوئی مثال نہیں۔

اجزاء:

کھجور - 400 گرام ( گٹھلیاں نکال لیں)، دودھ - 2 کپ، بیکنگ سوڈا - 2 کھانے کے چمچ، مکھن - 1/5 کپ،چینی - 2 کپ (یا حسب ذائقہ)، انڈے - 4 عدد، گندم کا آٹا - 2 کھانے کے چمچ، ونیلا پاؤڈر - 2 کھانے چمچ، پانی - 2 سے 3 کپ۔

ترکیب:

کھجور کو دودھ اور پانی کے ساتھ ایک برتن میں ابالنے کے بعد 3 منٹ تک پکائیں۔ پھر چولہا بند کردیں اور اس میں بیکنگ سوڈا ملالیں۔ ایک اور برتن میں مکھن، چینی اور انڈوں کو مکس کرنے کے بعد چولہے پر پکائیں۔ پھر مکھن، چینی اور انڈوں کے ساتھ آٹے اور ونیلا پاؤڈر کو بھی مکس کریں اور آنچ ہلکی کرکے کچھ دیر پکنے دیں۔ آخر میں پکی ہوئی کجھور کے ساتھ تمام چیزوں کو مکس کرکے بیکنگ پین میں ڈال کر 35 سے 40 منٹ تک بیک کرلیں۔

بیک ہونے کے بعد کیک کو ڈرائی فروٹس سے ڈیکوریٹ کریں، اب اسے ٹھنڈا لرلیں۔

لیجیے آپ کا مزیدار کھجور کیک ہے تیار۔ اب اسے سرو کریں۔