’آپ‘ کی شیلی اوبرائے نئی دہلی کی میئر منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عام آدمی پارٹی کی امیدوار نئی دہلی کی میئر منتخب ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کی امیدوار شیلی اوبرائے بلامقابلہ اور متفقہ طور پر میونسپل کارپوریشن دہلی کی میئر منتخب ہوئی ہیں۔
شیلی اوبرائے کے مقابلے میں بی جے پی کی امیدوار شیکھا رائے نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے۔
AAP's Shelly Oberoi Elected Delhi Mayor, BJP Candidate Withdraws Nomination https://t.co/cXeS1HhyV7 pic.twitter.com/lctKEA2DKP
— NDTV News feed (@ndtvfeed) April 26, 2023
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ نئی دہلی کے ڈپٹی میئر کیلئے بھی بی جے پی امیدوار نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میونسپل کارپوریشن دہلی کے میئر کیلئے الیکشن 26 اپریل کو ہوئے جس میں شیکھا رائے اور شیلی اوبرائے کے درمیان براہ راست مقابلہ تھا تاہم شیکھا رائے کی دستبرداری کے بعد شیلی میئر منتخب ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی اس وقت نئی دہلی کی حکمران جماعت ہے جس کے سربراہ اروند کجریوال اس وقت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ ہیں۔