(اویس کیانی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت کی کفایت شعاری مہم کو پس پشت ڈال دیا، ڈاکٹر عارف علوی کے شاہی خرچے ، پراڈوز ،جدید جیمرز،ایمبولینس پر مشتمل شاہی سواری کا بے دریغ استعمال جاری ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے اخراجات میں کمی نہیں کررہے،قومی خزانے کا بے دریغ استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں،ڈاکٹر عارف علوی شاہی لشکر میں ہی شام کو گالف کھیلنے جاتے ہیں اور رات کو اسلام آباد کے مختلف ریستورانوں میں جاتے ہیں ۔شاہی سواری کے آگے پولیس کا پروٹوکول اور روٹ الگ ہوتا ہے ۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہیں، وزراء سے بڑی گاڑیاں اور فیول لے لیا گیا ہے،کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیراعظم شہباز شریف کے پروٹوکول کو بھی کم کر دیا گیا تھا،بیوروکریسی کی عیاشیاں ختم کر دی گئیں۔
ضرور پڑھیں :آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پیپلزلبریشن آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پرتپاک استقبال
یاد رہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت پاک فوج نے اپنے اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ معاشی صورتِ حال کے پیش نظر اپنے اخراجات کا جائزہ لیا ہے اور پیٹرولیم، راشن، غیر آپریشن نقل و حرکت میں کمی لائی جارہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ آرمی چیف نےگوادرکی تعمیر و ترقی کے لیے آرمی کے بجٹ سے کٹوتی کی جب کہ آرمی کے بجٹ سے کٹوتی کرکے مختلف فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔