پاکستان کو روسی تیل پر کتنے فیصد ڈسکاونٹ ملے گا؟ اہم خبر آ گئی

Apr 26, 2023 | 15:28:PM

(ویب ڈیسک)سستے تیل کے حوالے سے اہم خبر آ گئی،پاکستان کو روس18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ پر تیل فراہم کر رہا ہے جبکہ ادائیگیاں چینی کرنسی یوآن میں کی جائے گی۔

تفصئلات کے مطابق  پاکستان نے ٹیسٹ کیس کے طور پر روس سے کروڈ آئل کی امپورٹ کیلئے پہلا آرڈر دے دیا،روس سے ایک لاکھ ٹن کروڈ آئل کی پہلی شپمنٹ مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی،اس شپمنٹ پر پاکستان کو18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا۔

پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کیلئے پلیٹس کی جاری کردہ قیمتوں کو فالوکرتا ہے اورپلیٹس کے ریٹس کی نسبت پاکستان کو روسی تیل کی خریداری پر 16سے18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا۔

روس سے خام تیل کا جہاز 24 مئی تک پاکستان پہنچنےکا امکان ہے،ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ خام تیل کتنا سستا پڑےگا کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، ابھی روس سے صرف ٹیسٹنگ کیلئےکارگو آئےگا، روسی خام تیل درآمد سے متعلق پی ایس او بہتربتاسکتا ہے،روس سےخام تیل خریداری کامعاہدہ پی ایس او کے ساتھ ہوا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:  اسحاق ڈار نے آخر کار بڑی خوشخبری سنا دی 

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ کچھ ہفتوں میں ہمارے پاس پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو آجائیں گے اور امید ہے عیدالاضحیٰ تک پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبریں آئیں گی،چاہتے ہیں لوگوں کو زیارہ سے زیارہ ریلیف ملے۔

یہ بھی پڑھیں: پیر کو عام تعطیل کااعلان

مزیدخبریں