تیز ہواتیں، بارش؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کر دی

Apr 26, 2023 | 15:29:PM

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا، ہواؤں کا سلسلہ ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں تک پھیلے گا۔ مغربی ہوائیں مئی کے پہلے ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق آج شام یا رات سے 29 اپریل تک اسلام آباد ،راولپنڈی،  کوہاٹ ،مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم گوجرانولہ، سیالکوٹ لاہور میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان ،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اپریل شام یا رات سے 3 مئی کے دوران بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، بارکھان، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن، پشین، نوشکی،نصیرآباد، سبی، خصدار، قلات ،لسبیلہ، آواران ، خاران اور ساحل مکران میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔  

جنوبی پنجاب کے علاقے ملتان ڈی جی خان، بہاولنگر اور ساہیوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے علاقوں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیر آباد،  حیدرآباد، کراچی، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، عمر کوٹ، تھرپارکر، مٹیاری، ٹنڈوجام اور جامشورو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

30 اپریل سے 5 مئی کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، پشاور، چارسدہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم۔ وزیرستان، کوہاٹ، کرک بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ ہری پور، ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ 

مزیدخبریں