کیلوریز تیزی سے ختم کرنے والے کھیل

Apr 26, 2023 | 15:43:PM
وہ کھیل جن سے آپ اپنی  کیلوریز تیزی سے ختم کر سکتے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آج کل بچے بوڑھے سب فاسٹ فوڈ زیادہ پسند کرتے ہیں لیکن یہ کھانے جتنے مزے دار ہوتے ہیں اتنے ہی صحت کو متاثر کرتے ہیں جس کا نتیجہ جسم میں کیلوریز میں اضافہ کی صورت نظر آنے لگتا ہے۔اضافی کیلوریز کو کیسے کم کیا جاسکتا ہے؟اس حوالے سے کچھ ایسے کھیل ہیں جو لازمی کھیلنے چاہئیں۔

ان میں سے تیراکی سب سے بہترین کھیل ہے،تیراکی ایک صحت مند ورزش میں شمار کی جاتی ہے،  تیراکی آپ کے جسم سے کیلوریز کو بھی ختم کرتی ہے، ایک اندازے کے مطابق ایک گھنٹہ تیراکی کرنے سے 500 سے 800 کیلوریز  گھٹتی ہیں۔

اس کے علاوہ تیرنے کی عادت سے آپ  کے جوڑ اور پٹھے بھی مضبوط رہتے ہیں۔

باسکٹ بال:

دنیا بھر میں باسکٹ بال ایک مقبول کھیل  ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ  یہ کھیل  ایک گھنٹہ کھیلنے سے  آپ کے جسم کی 496 سے 687 کیلوریز جل جاتی ہے یہی نہیں  باسکٹ بال کھیلنے سے انسان کا  قد بھی لمبا ہوتا ہے اور جسم بھی نہیں پھیلتا۔

فٹبال:

فٹبال وہ کھیل ہے جس کا جنون دنیا بھر میں  پایا جاتا ہے اور یہ جنون فیفا کے دوران تو کچھ  زیادہ ہی نظر آتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے،  فٹبال کھیلنے سے آپ 600 سے 900 کیلوریز کو ختم کرسکتے ہیں۔

سائیکل چلانا:

سائیکلنگ ایک بہترین  ورزش ہے اور ماہرین طب  صحت مند رہنے کیلئے سائیکل چلانے کی ورزش پر زور دیتے ہیں  کیونکہ سائیکل چلانے سے 670 سے 1000 کیلوریز جسم سے جل جاتی ہیں۔

اسی طرح دوڑنے یا جوگنگ کرنے سے بھی کیلوریز کو کم کیا جاسکتا ہے۔