پنجاب اورکے پی اسمبلیوں کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر  

Apr 26, 2023 | 16:54:PM

(24 نیوز) پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب اورخیبرپختوںخوا اسمبلیوں کی تحلیل غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، دونوں اسمبلیاں وزرائے اعلیٰ کے صوابدیدی اختیار پر تحلیل نہیں ہوئیں,درخواست میں مزید لکھا گیا ہے کہ عمران خان نے اعتراف کیا دونوں اسمبلیاں جنرل (ر)باجوہ کے کہنے پر توڑیں اس لئے سپریم کورٹ پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کو بحال کرنے کا حکم دے،درخواست میں استدعا  کی گئی کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں بحال کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیںسرکاری چینی11روپےفی کلومہنگی



 

مزیدخبریں