بھارت جمہوریت کے نام پر دھبہ، پاکستان کے بھولے بھٹکے پناہ گزینوں کے 70 مکانات مسمار

Apr 26, 2023 | 18:03:PM

 (24 نیوز) بھارت جمہوریت کے نام پر دھبہ بن گیا، مسلمانوں پر آئے روز ظلم کے پہاڑ توڑے جانے لگے۔ بھارتی حکومت نے جودھپور کے قریب پاکستان کے بھولے بھٹکے پناہ گزینوں کے کم از کم 70 مکانات مسمار کر دیئے۔

تفصیلات کے  مطابق  بھارت میں مسلمانوں پر تشدد یا برا سلوک کوئی نئی یا عیر معمولی بات نہیں،ہر دور میں ایسے واقعات  پیش آتے رہتے ہیں۔  بھارت دنیا کے سامنے اپنا جمہوری عکس پیش کر رہا ہے مگر در حقیقت بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔ بھارتی شہر جودھپور کے قریب پاکستان کے بھولے بھٹکے پناہ گزینوں کے کم از کم 70 مکانات بھارتی حکومت نے مسمار کر دیے۔

ذرائع کے مطابق پناہ گزین ان مکانات میں 7، 8 سال سے رہ رہے تھے جہاں کی زمین بھی مقامی افراد نے غیر قانونی طور پر فروخت کردی۔ بھارت کی جانب سے یہ اقدام اس بات کی دلیل ہے کہ بھارت کسی صورت پاکستانی پناہ گزینوں کا خیرخواہ نہیں ہے، نہتے مسلمانوں پر ظلم و جبر کے واقعات بھارت میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ایسے واقعات سے بھارت کا اصلی اور ظالم چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ بھارت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم ڈھانے کا مسلسل مرتکب ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ بھارت میں ہونے والی اس حالیہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

مزیدخبریں