عید کے بعد پہلے ہی کاروباری روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

Apr 26, 2023 | 18:53:PM

(24 نیوز)عیدکے بعد پہلے ہی کاروباری روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا اور قدر 2 ہزار امریکی ڈالر کی سطح پر برقرار ہے، عالمی مارکیٹ میں استحکام رہنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے اضافے کے بعد 218650 روپے ہو گئی ہے۔
ادھر دس گرام سونے کی قیمت 386 روپے بڑھ کر 187457 روپے ہو گئی ہے،دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بالترتیب 40 روپے اور 33.36 روپے اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمتیں 2570 روپے اور 2203.36 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر بھارتی اداکارہارٹ اٹیک سے چل بسے

مزیدخبریں