(24 نیوز) بلاول بھٹو نے توہین پارلیمنٹ کا معاملہ استحقاق کمیٹی میں اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ توہین پارلیمنٹ ہوئی ہے، اعلیٰ عدلیہ کے حکم کو استحقاق کمیٹی میں اٹھایا جائے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اقلیتی فیصلے کو اکثریتی فیصلہ کہہ کر مسلط کرنا چاہتی ہے، مستعفی ارکان کی سیٹوں پر بھی 60 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں ،کچھ ہفتوں سے ہمارے ملک میں تماشا ہو رہا ہے، چند عناصر کی وجہ سے ہمارے ایوان کی توہین کی جارہی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو اختیار نہیں کہ آئین میں تبدیلی کرے، فنڈز کے اجرا کیلئے صرف پارلیمنٹ کے حکم کے پابند ہیں کسی اور ادارے کے نہیں، عدالت پارلیمنٹ کا حکم نظر انداز کرتی ہے تو ہم اس کا فیصلہ ماننے کو تیار نہیں، بہت برداشت کرلیا لیکن کب تک؟۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ججز کو خط لکھنے سے کام نہیں چلے گا، سپریم کورٹ نے اقلیتی فیصلہ مسلط کرنے کی کوشش کی، اس لڑائی میں جمہوریت اور وفاق کو خطرہ ہے۔