فردوس عاشق اعوان کی اپنی ہی جماعت کیخلاف گولا باری،ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اپنی ہی جماعت کے خلاف گولا باری، ٹکٹوں کی تقسیم اور اسمبلیوں کے توڑنے پر بھی شدید تنقیدکا نشانہ بنا ڈالا ، عمران خان کے احتساب کے نعرے پر بھی سوال اٹھا دیئے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ جن لوگوں نے خان صاحب سے اسمبلیاں تڑوائی انہیں پتا تھا الیکشن نہیں ہونگے، ٹکٹوں کی تقسیم میں کروڑوں کمانے کے الزامات لگا دیئے،پارٹی میں موجود مافیانے اپنے من پسند لوگوں کو ٹکٹ دلوائے، ٹکٹوں کی تقسیم میں نوسربازوں، قبضہ گروپوں اور نو دولتیوں کو ٹکٹ دلوائے گئے،پی ٹی آئی کے اصل ورکرز کو ٹکٹوں کی تقسیم میں نظر انداز کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ جنہوں نے جیلیں کاٹی گولیاں کھائیں مشکلیں برداشت کیں ٹکٹوں سے محروم رہے،نوسر باز پی ٹی آئی کی ٹکٹ لیکر پی ٹی آئی کا لوگو لگا دھندناتے پھر رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ خان صاحب کو دیکھنا پڑے گا کہ ان کے گرد کونسا یرغمالی ٹولہ ہے جو عمران خان کی مقبولیت سے پیسے بنا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہی دن انتخابات، سماعت کل دن ساڑھے 11 بجے ہو گی
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عمر مائر سے بڑا پی ٹی آئی کا کوئی ماما نہیں، عمر مائر گولیاں کھا کر بھی اپنی وفاداری نہیں ثابت کر سکا، ڈاکٹر فردوس کو بھی یرغمالیوں سے اپنی وفاداری کا سرٹیفیکیٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی نے احتساب کرنا ہے تو اپنی جماعت سے شروع کرے،سوشل میڈیا پر مقبولیت اپنی جگہ لیکن گراس روٹ پر بنیاد بھی ہونی چاہئے،پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ ہیلی کاپٹروں سے بیج پھینکنے سے فصل نہیں ہوتی،زمین ہموار ہونا لازم ہے ورنہ چھتوں پر درخت نہیں اگتے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر بھارتی اداکارہارٹ اٹیک سے چل بسے