ایرانی سپریم لیڈر کے سابق نمائندے اور معروف عالم دین قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Apr 26, 2023 | 20:57:PM
ایرانی سپریم لیڈر کے سابق نمائندے اور معروف عالم دین قاتلانہ حملے میں جاں بحق
کیپشن: آیت اللہ عباس علی سلیمانی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے نمائندے اور طاقت ور شیعہ عالم آیت اللہ عباس علی سلیمانی مسلح حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی صوبے مازندران کے شہر بابولسر میں 75 سالہ آیت اللہ عباس علی سلیمانی کو حملہ آور نے گولیاں مار کر قتل کردیا،سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر بھارتی اداکارہارٹ اٹیک سے چل بسے
تاحال قتل کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا جب کہ گرفتار ملزم کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی، تفتیش کا عمل جاری ہے، آیت اللہ عباس علی سلیمانی طاقتور عالم دین ہیں جو صوبہ اصفہان کے وسطی شہر کاشان اور جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان میں زاہدان میں نماز جمعہ کی امامت بھی کرتے رہے ہیں۔
وہ اس سے قبل آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمائندے بھی رہے اور ملک کے سپریم لیڈر کا انتخاب کرنے والی کونسل کے بھی رکن تھے، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نہایت قریب سمجھے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  فردوس عاشق اعوان کی اپنی ہی جماعت کیخلاف گولا باری،ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید تنقید