راکھی ساونت نے نریندر مودی سے" زی سیکیورٹی" کا مطالبہ کیوں کیا؟

Apr 26, 2023 | 21:26:PM
راکھی ساونت نے نریندر مودی سے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے نریندر مودی سے "زی سیکیورٹی "دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق راکھی ساونت کی ایک نئی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ سیکیورٹی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ویڈیو میں راکھی ساونت میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ "وہ جلد ہی بھارتی پی ایم  نریندرمودی سے ملنے جا رہی ہیں اور وہ ان سے زی سیکیورٹی کا مطالبہ کریں گی"۔ ان کا کہنا تھا کہ "انہیں دھمکیاں ملی ہیں، اس لیے اب انہیں کنگنا رناوت جیسی سیکیورٹی کی ضرورت ہے، کنگنا رناوت کو تو کوئی میلز نہیں آئی تھیں،انہیں مل سکتی ہے تو مجھے بھی مل سکتی ہے"۔



یاد رہے کہ کچھ روز قبل راکھی ساونت نے میڈیا سے 2 ای میلز شیئر کی تھیں, جو انہوں نے خود بات کرتے ہوئے خود پڑھ کے سنائی تھیں کہ " انہیں لارنس بشنوئی گروپ کے پرنس نامی شخص نے دھمکی دی ہے"۔ انہوں نے کہا ہے کہ "اگر وہ سلمان خان کے معاملے میں پیچھے نہیں ہٹیں گی تو نتیجہ برا ہوگا"۔ جس اس کے بعد اداکارہ نے دو طرح کی باتیں بھی کی تھیں، پہلے اداکارہ نے کہا کہ" وہ ڈر رہی ہے"، جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ " جان لے لو لیکن سلمان بھائی کو کچھ نہ کرو"۔