علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی سنگین معاملہ ہے: سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی جانب سے اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر قبضے کیلئے پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت ماضی میں بھی وفاق پر حملے کرتی رہی، نتیجہ انتشار، نفرت اور معاشی تباہی میں بڑھاوے کے سوا کچھ نہ نکلا۔
وزیر اعلٰی کے پی کی جانب سے اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ھے-
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 26, 2024
اسلام آباد پر قبضے کیلئے PTI کی KPK حکومت ماضی میں بھی وفاق پر حملے کرتی رھی نتیجہ انتشار نفرت اور معاشی تباھی میں بڑھاوے کے سوا کچھ نہ نکلا -
صوبے کے عوام کی خدمت کرنیکی بجاۓ یہ انتشاری اس بار بھی…
انہوں نے کہا کہ انتشاری اس بار بھی اسلام آباد پر چڑھائی اور قبضہ کرنے آئے تو بطور حکمران واپس جانا ناممکن ہو جائے گا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ گھیراؤ جلاؤ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست چل سکتی ہے نہ فاشسٹ رویہ برداشت کیا جائے گا، نیا 9 مئی کرنے کے بجائے اپنی لمبی زبانیں اور ہاتھ پاؤں لپیٹ کر عقل کا استعمال کرو۔