علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی سنگین معاملہ ہے: سعد رفیق

Apr 26, 2024 | 10:51:AM

 (24 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما  اور سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور  کی جانب سے اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر قبضے کیلئے پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت ماضی میں بھی وفاق پر حملے کرتی رہی، نتیجہ انتشار، نفرت اور معاشی تباہی میں بڑھاوے کے سوا کچھ نہ نکلا۔

 انہوں نے کہا کہ انتشاری اس بار بھی اسلام آباد پر چڑھائی اور قبضہ کرنے آئے تو بطور حکمران واپس جانا ناممکن ہو جائے گا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ گھیراؤ جلاؤ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست چل سکتی ہے نہ فاشسٹ رویہ برداشت کیا جائے گا، نیا 9 مئی کرنے کے بجائے اپنی لمبی زبانیں اور ہاتھ پاؤں لپیٹ کر عقل کا استعمال کرو۔
 

مزیدخبریں