(24نیوز)کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر کی پاکستانی کرنسی کے مقابلے کمی کا رجحان دیکھا گیا۔
کرنسی ڈیلرز کےمطابق کاروبار کےآغازپرانٹربینک میں ڈالرکی قدر میں3 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278.48 سے کم ہوکر 278.45 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب کاروبار کے آغاز پرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے،جہاں کے ایس 100 انڈیکس 102 پوائنٹس گر کر 71 ہزار868کی سطح پرآگیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 71 ہزار 971 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: یکم مئی سے پیٹرول اورڈیزل کتنا سستا ہو گا؟،اہم خبر سامنے آ گئی