عاصم اظہر کے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ، آخر وجہ کیا بنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 2.9 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والے عاصم اظہر نے اچانک اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرکے مداحوں کو اُلجھن میں ڈال دیا ہے۔ اس حیرانگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب گلوکار نے اپنی تمام پوسٹس اور فالونگ حذف کرنے کے بعد اپنی انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کی۔
انہوں نے اپنی انسٹااسٹوری میں لکھا کہ ’اپنے آپ کو تلاش کرنے کے لیے، آپ کو سب سے پہلے اپنا آپ کھونا پڑے گا‘۔
گزشتہ روز جیسے ہی یہ عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس اور فالونگ حذف کی، یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی، جس کے بعد صارفین مختلف تبصرے کرکے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
بعض صارفین کے مطابق یہ ایک پبلسٹی اسٹنٹ ہے تو بعض نے اس کا ذمہ دار ان کی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کو ٹھہرایا ہے۔
یاد رہے کچھ روز قبل عاصم اظہر نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے سوال کیا تھا کہ ’آپ نے میرا پہلا گانا کونسا سنا تھا اور کب؟‘، جس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کے مداحوں نے ماضی کی یادیں بھی تازہ کی تھی۔
مداحوں کی جانب سے بےپناہ پیار و محبت دیکھ کر گلوکار نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا تھا ان کے وہ تمام مداح جو شروع سے اب تک ان کے ساتھ ہیں، وہ بہت جلد ان کی زندگی کے سب سے بڑے لمحے کا ان کے ساتھ تجربہ کریں گے، جو انتہائی خوبصورت ہوگا۔
مزید پڑھیں: رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے، عمر ایوب
اس کے ساتھ گلوکار نے اپنی ایک تصویر انسٹااسٹوری میں شیئر کی تھی جس میں وہ بوڑھے دکھائی دے رہے تھے اور ساتھ ہی اپنے مداحوں کا ان کے لیے بےپناہ پیار و محبت دیکھ کر اس بات کا بھی اظہار کیا تھا کہ سوچ رہا ہوں کہ جب اس طرح دکھائی دوں گا، کیا تب بھی آپ لوگ مجھے اسی طرح چاہیں گے؟ اب اگر گلوکار کی ماضی کی پوسٹ اور حالیہ اقدام کو ایک دوسرے سے منسلک کریں تو لگتا ہے کہ گلوکار جلد ہی اپنے مداحوں کو بڑی خبر سنانے والے ہیں۔