(24نیوز) متحدہ عرب امارات کی منڈی میں پاکستان سے برآمد گوشت کی طلب بڑھ گئی، پاکستانی کمپنی کو 40لاکھ ڈالر فروزن گوشت کی فراہمی کا آرڈر مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی کمپنی نے پاکستانی کمپنی کو 40لاکھ ڈالر کا منجمد گوشت یو اے ای کو برآمد کرنے کا آرڈر دیا ہے۔ اس سلسلے میں دی اورگینک میٹ لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک سرزمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحہ کا استعمال،ایک بار پھر ثبوت سامنے آگئے
پاکستانی کمپنی کا کہنا ہے کہ یو اے ای مارکیٹ کیلئےہونے والا یہ معاہدہ پاکستانی گوشت کے معیاری ہونے کا ثبوت ہے۔
یا د رہے کہ پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے دوسری مرتبہ 40لاکھ ڈالر منجمد گوشت برآمد کرنے کا آرڈر ملا ہے۔