وزیراعظم بڑے بھائی،ہمارا تعلق مضبوط ہے اور رہے گا:وفاقی وزیرداخلہ
میڈیا پر شہباز شریف اور میرے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،محسن نقوی ،3 ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی حالت تبدیل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ 25 سالہ پرانا تعلق ہے وہ بڑے بھائی ہیں ،ہمارا تعلق مضبوط ہے اور رہے گا۔اسلام آباد والوں کیلئے اچھی بات یہ ہے کہ آئی جی اسلام آباد نہ سوتے ہیں نہ سونے دیتے ہیں۔محسن نقوی نےوفاقی دارالحکومت میں سہولت سینٹر پہنچ گئے۔3 ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی حالت تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد پولیس فیسیلیٹیشن سنٹر پہنچ گئے ،آئی جی اسلام آباد نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا ،وزیر داخلہ کا فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ،آئی جی اسلام آباد پولیس نے بریفنگ دی ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس فیسیلیٹیشن سنٹر کو فوری طور پر عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کے احکامات جاری کر دیے۔
آئی جی صاحب سوتے ہیں نہ سونے دیتے ہیں:محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کیلئے اچھی بات یہ ہے یہ آئی جی صاحب سوتے ہیں نہ سونے دیتے ہیں ،خدمت مرکز کی عمارت کا ایک اور حصہ بھی کھلوا رہے ہیں ،یہ خدمت مزکر 24 گھنٹے کھلا رہے گا ،یہ خدمت مرکز 28 قسم کی سروسز دے رہے ہیں ،27 پولیس اسٹیشن کی ویڈیو بنا لیں 3 ماہ بعد ان کی شکلیں تبدیل ہو جائیں گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگی بنیادوں پر ان پولیس اسٹیشنز کی حالت بہتر کر رہے ہیں،کرائم ریٹ کو نیچے لانا ہے ہر صورت ،لاہور میں 30 فیصد کرائم ریٹ کم کیا اور یہاں کرائم ریٹ کم کرنا مشکل نہیں ،مارگلہ ہلز پر سیکیورٹی بڑھا رہے ہیں اس کیلئے منصوبہ لا رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نظام میں جتنی بہتری لا سکتے ہیں لائیں گے انشاءاللہ ،اسلام آباد کی جیل اور فرانزک لیب کیلئے کام کا آغاز کر دیا ہے،عوام چاہتی ہے کہ کرائم کی ایف آئی آر رجسٹرڈ ہو ۔اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا ،ہر تھانے میں لکھا ہو گا کہ ایف آئی آر کتنے وقت میں رجسٹرڈ ہو گی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ 25 سالہ پرانا تعلق ہے وہ بڑے بھائی ہیں ،ہمارا تعلق مضبوط ہے اور رہے گا۔
غیر قانونی افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے جلد فیصلہ ہو گا
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد کے تمام تھانوں میں بہتری لانی ہے ،نوجوان پولیس جوانوں کو سامنے لائیں گے،اسلام آباد کے ٹریفک کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی ،پاکستان میں سکھوں کے ویزے پر کام کیا جا رہا ہے،کوشش ہے سکھ برادری کیلئے ویزے کے حصول میں آسانی پیدا کریں،سکھ برادری کےویزے کی آسان پالیسی کیلئے کام کی ہدایت کر دی ہے،میری کوشش ہے سکھ برادری کیلئے مزید سہولیات پیدا کریں۔
ضرور پڑھیں:مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانےکیلئے خصوصی گشت کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ چادر اور چار دیواری کے تقدس پر یقین رکھتا ہوں ،طاقت آنے جانے والی چیز ہے بطور وزیر اعلیٰ اور نہ اب بطور وزیر داخلہ کبھی بھی پولیس کو گھروں میں خواتین سے بدتمیزی کے احکامات نہیں دیے،چینی باشندوں کی پاکستان میں سیکیورٹی کے معاملے پر ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا ہے،نیشنل فرانزک لیب اسلام آباد کیلئے کام کا بھی آغاز کر دیا ہے جو بہت تاخیر کا شکار ہے۔کارڈ ہولڈر افغانیوں کیلئے 3 ماہ کی ایکسٹنشن دی گئی ہے،غیر قانونی افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے جلد فیصلہ ہو گا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیکٹا کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا ،5 ماہ تک کی تاخیر سے عوام کو پاسپورٹ مل رہے ہیں ،پاسپورٹ کے مسائل سے آگاہ ہوں جلد اس محکمہ کو ٹھیک کریں گے ،شہباز شریف سے ہمیشہ اچھے تعلقات ہیں وہ بڑے بھائی کی طرح ہیں،میڈیا پر شہباز شریف اور میرے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔