پاکستان کے امریکا سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)رواں مالی سال پاکستان کے امریکا سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی واقع ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024ء میں سالانہ بنیادوں پر امریکا سے درآمدات میں50 فیصد کمی ہوئی ہے، رواں مالی سال جولائی تا مارچ امریکا سے درآمدات 44 فیصد کم ہوئیں،مارچ 2024ء میں امریکا سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز رہا، مارچ 2023ء میں امریکا سے درآمدات 17 کروڑ 47 لاکھ ڈالرز تھیں۔
رواں مالی سال جولائی تا مارچ امریکا سے امپورٹس 93 کروڑ 36 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں امریکا سے درآمدات کا حجم 1 ارب68 کروڑ ڈالرز تھا۔
مارچ میں امریکا کیلئے پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 2.1 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ امریکا کیلئے پاکستانی برآمدات 43 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ مارچ 2023ء میں امریکا کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 42 کروڑ 18 لاکھ ڈالرز تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’’سونا پھر بلندیوں پر‘‘ فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
رواں مالی سال جولائی تا مارچ امریکا سے برآمدات میں 2.5 فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال پہلے 9 ماہ میں امریکا کیلئے برآمدات کا حجم 3 ارب 89 کروڑ ڈالرز رہا، گزشتہ سال اسی مدت میں امریکا کیلئے برآمدات 3 ارب 99 کروڑ ڈالرز تھیں۔