مریم نواز پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی بھی وردی پہنیں گی

Apr 26, 2024 | 16:46:PM

( راؤ دلشاد ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی پہننے کی تیاریاں شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس ٹریننگ سینٹر کے بعد اب ایلیٹ فورس ٹریننگ سنٹر کادورہ کرنا ہے جس دوران وہ ایلیٹ فورس کی وردی پہنیں گیں، ان کے لئے ایلیٹ فورس کی جانب سے  سیاہ رنگ کی وردی بھی سلوا لی گئی ہے جو وہ رواں ہفتے پاسنگ آؤٹ پریڈ  کی تقریب میں پہنیں گی۔

دوسری جانب محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کیلئےتیاریاں مکمل کر لی ہیں تاہم پاسنگ آؤٹ پریڈ کیلئےحتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ 

یہ بھی پڑھیں : منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے کام سے نہیں روک سکتا: آرمی چیف

مزیدخبریں