ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ، دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )حکومت کی جانب سے معاشی استحکام کی نوید تو اکثر سننے میں آ رہی ہے ،صورتحال تاحال واضح نہیں ہے کیونکہ گزشتہ 4 روز ڈالر روپے کو مسلسل روندتا رہا البتہ آج انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹڑبینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہو کر 278.48 روپے سے 278.39 روپے کا ہو گیا ،اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو
ڈالر 279 روپے 69 روپے پر ہی برقرار رہا ، یورو 44 پیسے اضافے سے 297.48 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ 50 پیسے مہنگا ہوکر 346.85 روپے پر پہنچ گیا،امارتی درہم 75.72 روپے پر برقرار رہا جبکہ سعودی ریال 3 پیسے بڑھ کر 73.95 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومت کا بدھ کو عام تعطیل کااعلان