(24 نیوز) بیٹوں کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات میں ملائیشین اینٹی کرپشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد سے بھی تحقیقات کرنے کا اعلان کر دیا۔
ملائیشین اینٹی کرپشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں98 سالہ سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی، مہاتیر محمد کے دو بیٹوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اثاثوں کا اعلان کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ’’پاکستان سے ہمارا رشتہ۔۔۔‘‘ امریکی محکمہ خارجہ کا بڑا بیان آ گیا
واضح رہے کہ ملائیشین اینٹی کرپشن کمیشن نے رواں برس جنوری میں مہاتیر محمد کے سب سے بڑے بیٹے مرجان مہاتیر کو ملک اور بیرون ملک اپنے تمام اثاثوں کا اعلان کرنے کا حکم دیا تھا۔