برطانیہ کا ایرانی ملٹری ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) برطانیہ نے ایران کی ملٹری ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے نئی پابندیوں کا اعلان امریکا اور کینیڈا کو اعتماد میں لے کر کیا، برطانیہ کے اس اقدام کا مقصد ایران کی ڈرون حملوں کی صلاحیت محدود کرنا ہے۔
برطانیہ نے گزشتہ ہفتے اسرائیل پر حملے کے بعد ایران کے عسکری عہدیداروں اور اداروں پر پابندیاں عائد کی تھیں اور یہ اقدامات بھی امریکا کے ساتھ مشاورت کے بعد کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے
برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ ایران کے اسرائیل پر خطرناک حملے سے ہزاروں شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی، خطے میں کشیدگی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
واضح رہے یکہ ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے 2 ہفتوں بعد جواب میں اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا تھا جس کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوا۔