این اے 148 ضمنی انتخاب؛پیپلزپارٹی نے علی قاسم گیلانی کو ٹکٹ جاری کردی

Apr 26, 2024 | 18:34:PM

(سید ذوہیب بخاری)ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 148 کے ضمنی انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی نے سید علی قاسم گیلانی کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ۔
پارٹی ٹکٹ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جاری کیا،این اے 148 میں ضمنی انتخاب 19 مئی کو منعقد ہوگا ۔
یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومت کا بدھ کو عام تعطیل کااعلان

مزیدخبریں