لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں موسلادھار بارش سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی، موسم خوشگوار ہو گیا۔جبکہ لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش ہوئی،مال روڈ،گلبرگ، ٹاؤن شپ،جیل روڈ، گڑھی شاہو میں ابرکرم جم کر برسے،کوٹ لکھپت،ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن،گرین ٹاؤن میں بھی بونداباندی ہوئی،بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکارڈ دیکھی گئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا،نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس اور اطراف میں بھی بارش ہوئی،بارش کے باعث نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن منسوخ ہو گیا۔
دوسری جانب شہر میں موسلا دھار بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح متاثرہو گیا،لیسکو کے 220 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے،ٹرپنگ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،بجلی کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صوبائی حکومت کا بدھ کو عام تعطیل کااعلان