(وقاص عظیم) وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بیورو آف ریونیو(ایف بی آر) کے 21 اور 22 گریڈ کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کے 12 اعلی افسران کو عہدوں سے ہٹادیا ، گریڈ 21 اور 22 کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹا کر خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کر دی گئی ہیں، ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر کسٹمز اکاؤنٹنگ مکرم جاہ انصاری ،ممبر آئی آر پالیسی آفاق قریشی ،ممبر کسٹمز آپریشن ڈاکٹر فرید اقبال قریشی ،ڈی جی آئی او سی او شاہ بانو خان ،ممبر کسٹمز آپریشن ڈاکٹر فرید اقبال قریشی ،اکاؤنٹنگ ممبر طارق مصطفیٰ خان ،ڈی جی لاء اینڈ پراسیکیوشن احمد رؤف ،چیف کمشنر کراچی حیدر علی دھریجہ ،ڈی جی انٹرنل آڈٹ محمد اعظم شیخ ،چیف کلیکٹر اپریزمنٹ کراچی محمد سلیم چیف کمشنر آر ٹی او کراچی ٹو عبد الوحید اوکیلی اور چیف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد خورشید مروت کی خدمات ایڈمن پول کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مارک زکر برگ کو 50 کھرب روپے کا نقصان، کتنے اثاثے باقی رہ گئے ؟جانیے