(24 نیوز ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں گزشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں نے دبئی اور شارجہ میں نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ، ایسے میں ہمدردی اور مدد کا جذبہ لیے پاکستانی نوجوان پیش پیش رہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی اور شارجہ کی شدید بارشوں میں سڑکوں پر پھنسے اماراتی شہریوں کی مدد کرنے میں پاکستانی نوجوان سب سے آگے رہے، عوامی خدمت کی بہترین مثال قائم کرتے پاکستانی نوجوانوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوانوں نے 200 سے زائد عرب شہریوں کو پانی سے نکال کر گھر پہنچایا اور 80 سےز ائد گاڑیوں کو ریسکیو کیا، پاکستانی نوجوانوں نے نا صرف اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن سر انجام دیئے بلکہ لوگوں کو کھانا اور پانی بھی فراہم کیا ، یو اے ای سمیت دنیا بھر میں پاکستانی نوجوانون کے جذبے اور ہمت کو خوب سراہا جا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم ان ایکشن ،اہم ادارے کے 12اعلیٰ عہدیدار فارغ