افغانستان پر طالبان کا قبضہ  متوقع تھا لیکن جس تیزی سے ہوا سب حیران ہیں: بھارتی جنرل بپن راوت

Aug 26, 2021 | 00:03:AM
افغانستان پر طالبان کا قبضہ  متوقع تھا لیکن جس تیزی سے ہوا سب حیران ہیں: بھارتی جنرل بپن راوت
کیپشن: بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ طالبان کا افغانستان پر قبضہ متوقع تھا لیکن جس رفتار سے یہ ہوا اس نے سب کو حیران کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق  جنرل بپن راوت نے بدھ کے روز آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے ایک پروگرام میں ’’ہندوستان-امریکہ شراکت داری: 21 ویں صدی کی حفاظت‘‘ پر اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ بھارت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی پہلے ہی بنا رہا ہے۔بھارتی جنرل نے کہا جو کچھ ہوا پہلے ہی متوقع تھا ، صرف وقت بدلا ہے۔ افغانستان پر طالبان کا قبضہ متوقع تھا۔ طالبان کے افغانستان پر قبضے سے ہمیں یقیناً حیرانی ہے ، ہمیں لگتا تھا کہ اس میں کچھ مہینے کا وقت لگ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان میں کچھ نہیں بدلا اور یہ وہی طالبان ہیں جو 20 سال پہلے تھے۔ اب اس کے اتحادی بدل گئے ہیں۔ افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد سے عالمی برادری کو تشویش ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: امریکی ارکان کانگریس کا بغیر اجازت دورہ کابل ۔واشنگٹن میں ہنگامہ کھڑاہو گیا