بھارتی  فضائیہ کا  مگ 21 طیارہ گرکر تباہ،پائلٹ زخمی 

Aug 26, 2021 | 00:23:AM
بھارتی  فضائیہ کا  مگ 21 طیارہ گرکر تباہ،پائلٹ زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع باڑمیر  کےعلاقے میں بھارتی  فضائیہ کا ایک مگ 21 طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق ضلع باڑمیر واقع بھٹاریا گاؤں کے پاس بدھ کو بڑا حادثہ ہوگیا، جس میں بھارتی فضائیہ کا ایک مگ 21 طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ مگ کو اڑانے والا پائلٹ محفوظ رہا اور کسی بھی طرح کی دیگر جانی نقصان کی  کوئی خبر نہیں ہے۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔  حادثے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مگ اپرنی روٹین اڑان پر تھا اور اسی دوران یہ حادثہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق طیارہ جس جگہ پر تباہ ہوا، وہاں پر کچھ جھونپڑیاں اور دیگر کچے گھر موجود تھے۔ طیارہ کے گرنے اور دور تک گھسیٹنے کے سبب ان مکانات میں آگ لگ گئی۔ طیارہ کے زخمی پائلٹ کو ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ تکنیکی خرابی کے سبب طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق طیارہ نے باڑمیر کے اترلائی ایئربیس سے اڑان بھری تھی اوراچانک طیارہ نیچے کی طرف گرنے لگا۔ اس دوران پائلٹ طیارہ کو آبادی کے علاقے سے دور لے گیا۔ اس کے بعد پائلٹ نے خود کو اجیکٹ کرلیا، جس کے سبب اس کی جان بچ گئی۔مقامی لوگوں کے مطابق طیارہ کے تباہ ہونے سے پہلے آسمان میں تیز گڑگڑاہٹ کی آواز سنائی دی اور اس کے بعد تیز دھماکہ ہوا۔ ایسا لگا کہ جیسے کوئی بڑا بم پھٹا ہو۔ طیارہ کے تباہ ہونے پر کئی کلو میٹر دور تک دھوئیں کا غبار دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان پر طالبان کا قبضہ  متوقع تھا لیکن جس تیزی سے ہوا سب حیران ہیں: بھارتی جنرل بپن راوت