ممکنہ خدشات، افغانیوں کے بارے میں معلومات جمع کی جائیں

Aug 26, 2021 | 10:09:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) تمام تھانوں کی پولیس کو کراچی میں پہلے سے مقیم افغان باشندوں کا ڈیٹا اور تفصیلات فوری جمع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 
 تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد افغانیوں کے اپنے ملک سے ممکنہ طور پر بڑے پیمانے پر انخلاء اور کراچی کا رخ کرنے کے خدشات کے پیش نظر کراچی پولیس کو فوری چھان بین کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر ایک فارم کا اجراء کیا جارہا ہے جو تمام تھانوں کو فوری فراہم کیا جائے گا جس میں افغانی باشندوں کا شمار، خاندان کے افراد کی تعداد، تفصیلات، رہائشی مکانات، قیام کی مدت، ان کے قیام کے اسٹیٹس وغیرہ سے متعلق سوالات شامل ہوں گے۔ 

ذرائع کے مطابق یہ بھی معلومات جمع کی جائیں گی کہ افغان باشندوں کے پاس پاکستان میں قیام کی کون کون سی دستاویزات موجود ہیں،تھانوں کی پولیس کو اپنے اپنے علاقے میں لوگوں کی آمدورفت خاص طور پر افغان باشندوں کے پاس آنے والے مہمانوں پر نظررکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    ضروری تھا پہلے مستحق لوگوں کی ویکسینیشن مکمل کی جاتی:عالمی ادارہ صحت

مزیدخبریں