کورونا کے وار جاری، ملک بھر میں 85 افراد انتقال کر گئے

Aug 26, 2021 | 10:21:AM

(24نیوز)کوروناکےوارجاری ۔پاکستان بھر میں مزید 85 اموات، 4553 نئے کیسز بھی رپورٹ

تفصیلات کے مطابق کورونا سے ملک بھر میں مزید 85 افراد انتقال کر گئے اور 4553 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور شہر میں کورونا وائرس کے 584 نئے مریضوں کی تصدیق کورونامثبت کیسزکی شرح10.5فیصد تک پہنچ گئی۔خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے20افراد انتقال کر گئے۔محکمہ صحت کی رپورٹ  کے مطابق  صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4ہزار 859ہوگئی، پشاور میں کورونا وائرس سے9افراد جاں بحق ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61 ہزار 446 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4553 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 85 افراد انتقال کر گئے۔ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 305 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 40 ہزار  411 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3413 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 22 ہزار 847 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 92244 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ممکنہ خدشات، افغانیوں کے بارے میں معلومات جمع کی جائیں

مزیدخبریں