حملے کا خدشہ، امریکی ، برطانوی ، آسٹریلوی شہریوں کو کابل ائیر پورٹ سے نکل جانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے کابل ائیر پورٹ پر حملے کے خدشے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو خبردار کر دیا کہ ائیر پورٹ کی حدود سے فوری طور پرنکل جائیں۔
تفصیلات کے مطابق جاری کی گئی ایڈوائزری میں ان تینوں ممالک کے باشندوں کو کابل ایئر پورٹ سے کسی محفوظ مقام پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے؎
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ایبی گیٹ، ایسٹ گیٹ اور نارتھ گیٹ پر انتظار کرنے والے برطانوی کسی اور ذرائع سے افغانستان سے نکل سکتے ہیں تو نکل جائیں۔ امریکی حکام نے بھی اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری محفوظ مقام پر چلے جائیں اور مزید ہدایات کا انتظار کریں۔
واضح رہے کہ طالبان کے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کابل سے غیر ملکیوں کا انخلا اب بھی جاری ہے جبکہ 10 ہزار افراد بدستور انخلا کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور : کورونا وائرس مزید 10قیمتی جانیں نگل گیا