(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاکر نرس عائشہ سے بد تمیزی،دست درازی کا واقعہ ، تفتیشی ٹیم کی جانب سے پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم کو کیس میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے بد تمیزی کے معاملے پر پولیس کی تفتیشی ٹیم نے پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم کو کیس میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ویڈیوز فرانزک کے لئے بھجوائی جاچکی ہیں،متاثرہ خاتون کے پھٹے کپڑوں سے فنگر پرنٹ لینے کے لئے سیمپل مختلف محکموں بھجوائے ہیں۔
نادرا کے ریکارڈ سے ملزمان کی شناخت کے عمل کا جاری ہے،پولیس نے فائل میں جائے وقوعہ کا نقشہ بنوا کر شامل کر لیا ہے،ملزموں کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے،شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد ملزموں کا جسمانی ریمانڈ عدالت سے لیا جائے گا-
واضح رہے عائشہ کو بے لباس کرنے اور جنسی ہراسگی کیس میں گرفتار 131 ملزموں کی شناخت پریڈکے لئے 28 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے،عدالت کا جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملزموں کی شناخت پریڈ کے لئے انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
کیس کے تفتیشی افسر نے ضلع کچہری میں شناخت پریڈ کا دن مقرر کرنے کے لئے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے احکامات جاری کیے۔ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیمپ جیل میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزموں کی شناخت کرے گی جن ملزمان کو متاثرہ لڑکی اور اس کا ساتھی شناخت کریں گے ان کے خلاف مقدمے کا ٹرائل چلایا جائے گا، ایف آئی آر میں شامل دفعات کے تحت ملزموں کو عمر قید اور سزائے موت کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردران کیس کمپنی کے 1500 سو سے زائدافسر و ملازمین نوکری سے فارغ