(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے گلبرگ میں اوباش نوجوان نے نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غالب مارکیٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ملازمت کی تلاش میں ایک شخص احمد کے پاس گئی جو اسے ایک ہوٹل میں لے گیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ احمد نامی شخص نے بعد میں اسے دھمکیاں دے کر ہوٹل سے بھی نکال دیا۔
واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہ کیا جا سکا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب گلبرگ میں خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیا۔سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ مشکوک ہے تمام پہلوئوں سے جائزہ لیا جا رہا ہے، میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں حقائق سامنے آئینگے۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردران کیس کمپنی کے 1500 سو سے زائدافسر و ملازمین نوکری سے فارغ