ساڑھی پہننے پر کس نام سے پکارا جاتا تھا۔۔۔ہیما مالنی کا انکشاف

Aug 26, 2021 | 12:23:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ میں اکثر تقریبات میں روایتی ساڑھی پہن کر جاتی تھی، وہاں زیادہ تر پروڈیوسرز کی بیویاں پنجابی تھیں جو میری ساڑھی اور بلاؤز کا مذاق اڑاتی تھیں اور جملے کستی تھیں کہ وہ دیکھو مدراسن آگئی۔
 تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہیما مالنی نے انکشاف کیا کہ  پروڈیوسرز کی بیویاں ان کے فیشن سینس اور ساڑھی کے انتخاب پر مذاق اڑایا کرتی تھیں۔آج کل بھارتی میڈیا پر ہیما مالنی کے ایک پرانے انٹرویو کے چرچے ہیں جس میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا۔

ہیما مالنی نے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ مجھے ساڑھی پہننے کی عادت میری والدہ نے ڈلوائی تھی، شروع میں مجھے ساڑھی پسند نہیں تھی لیکن میری والدہ نے ایک نہ سنی اور مجھے ساڑھی پہننے پر زور دیا اور پھر یہ میری عادت بن گئی۔
 یہ بھی پڑھیں:    سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی:فائرنگ کے تبادلے میں 7دہشتگرد جاں بحق

مزیدخبریں