بھارت کو کشمیریوں کا حق خودارادیت دینا ہو گا۔۔ ذبیح اللہ مجاہد

Aug 26, 2021 | 12:30:PM
 بھارت کو کشمیریوں کا حق خودارادیت دینا ہو گا۔۔ ذبیح اللہ مجاہد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کو اپنا رویہ مثبت کرنا چاہیے، افغانستان کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا، افغانستان سے پاکستان میں گڑ بڑ کی کوشش ہوئی تو روکیں گے۔
 ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت کسی ملک کو داخلی پالیسی میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، داعش ختم ہوچکی اس کا وجود اب افغانستان میں نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتااب پاکستان مخالف کوئی تنظیم افغانستان میں ہے،کسی تنظیم نے افغانستان سے پاکستان میں گڑبڑکی کوشش کی تو روکیں گے۔
 ترجمان طالبان نے کہاکہ سویت دور سے پاکستان کےخلاف پروپیگنڈا کیا جاتا رہا جبکہ پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا، طالبان کا کابل فتح کرنے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں،کابل اپنے زور بازو سے فتح کیا۔
ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ پاکستان سے تعلقات کی بنیاد پروپیگنڈے پر نہیں حقائق پر ہوگی، ہم پاکستان سے دوستانہ سفارتی اور اقتصادی تعلقات کے خواہشمند ہیں، دنیا سے اصولوں کی بنیاد پر رابطے بڑھانا چاہتے ہیں ،یہ مناسب نہیں ہوگا کہ دنیاہمیں تسلیم نہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: