میٹرک امتحانات کے حوالے سے اہم خبر

Aug 26, 2021 | 13:29:PM

(24 نیوز) بارہ سال سے کم عمر بچوں کے نویں کلاس کا امتحان دینے پر پابندی ہائیکورٹ میں چیلنج، عدالت نے 12 برس سے کم عمر کے بچے کو نویں جماعت کے امتحان میں شرکت کی مشروط اجازت دےدی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مزمل اختر شبیر نے طالبعلم حنظلہ حسنات کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے ثمرہ ملک ایڈووکیٹ نے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ، پرنسپل ہائی سکول جھنگ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواستگزار ہائی سکول جھنگ میں زیرتعلیم ہے۔
 چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ فیصل آباد نے 12 برس سے کم ہونے پر داخلہ روک رکھا ہے، کورونا وبا کے باعث نویں جماعت کے سالانہ امتحانات ملتوی ہوئے۔
درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ اور محکمہ تعلیم 12 برس سے کم عمر طالبعلم کو نویں جماعت کا امتحان دینے سے روکنے کا اقدام کالعدم کر چکا ہے، 12 برس سے کم عمر کی بنیاد پر نویں جماعت کے امتحان سے روکنے سے درخواستگزار کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ فیصل آباد کو داخلہ بھیجنے کا حکم دیا جائے۔
بورڈ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رولز 12 سال سے کم عمر بچے کو نویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دیتے، درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے۔ 
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کےنئے اوقات کار کا اعلان

مزیدخبریں