جامع حکومت افغانستان میں امن کا واحدراستہ ہے۔۔ وزیراعظم عمران خان

Aug 26, 2021 | 15:04:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل اورعالمی برادری کا مثبت رویہ انسانی بحران سے بچا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملاقات کی، جس میں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیراعظم نے دنیا بھر میں ہنگامی حالات کے دوران خوراک کی فراہمی میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے کردار کو سراہا، اور کہا کہ پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہورہاہے، ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا طارق جمیل کی اپنے ہم شکل سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

ملاقات میں  افغان عوام کے لیے خوراک کی ضروریات پورا کرنے کے لئے پاکستان اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے افغان شہریوں کو خوراک کی فراہمی پر پاکستان کی تعریف کی اور افغانستان کو امداد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں کےنئے اوقات کار کا اعلان

مزیدخبریں