پی سی بی  کا نیا چیئرمین کون ہو گا ۔۔ فیصلہ ہو گیا

Aug 26, 2021 | 15:28:PM
 پی سی بی  کا نیا چیئرمین کون ہو گا ۔۔ فیصلہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)رمیز راجا کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے کے لئے گرین سگنل مل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کی کارروائی 4 ہفتوں میں مکمل ہوگی ۔احسان مانی کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اب رمیز راجا کو اس عہدے کے لیے گرین سگنل مل گیا ہے۔ 

 ذرائع کے مطابق پی سی بی کے سابق سربراہ احسان مانی  کے انکار کے بعد رمیز راجا بطور سربراہ کرکٹ بورڈ کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ 

پی سی بی کے آئین کے تحت پیٹرن ان چیف (وزیر اعظم پاکستان) کی جانب سے دو گورننگ بورڈ ارکان کی نامزدگی ہوگی جس میں ایک نام رمیز راجا کا ہوگا، نامزدگیوں کے نوٹی فکیشن کے بعد چیف الیکشن کمشنر جسٹس عظمت سعید کی جانب سے الیکشن شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوگا، گورننگ بورڈ کے خصوصی طورپر بلائے گئے اجلاس میں نئے چئیرمین کا انتخاب ہوگا۔ اس سارے عمل کے لیے 4 ہفتے کی مدت مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے عہدہ چھوڑ دیا