(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو ( نیب) کا ڈر وزارت خزانہ سمیت تمام وزارتوں میں موجود ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ نیب پر زیادہ بات نہیں کر سکتا، پہلے بات کی تھی تو نیب نے نوٹس دے دیا تھا۔
شوتک ترین نے مزید کہا کہ جب ہر کسی کو نیب کا خوف ہے تو دونوں طرف کی سیاسی قیادت کو مل کر بیٹھنا چاہیے اور ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جن سے یہ ناجائز ڈر ختم ہو سکے۔
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھنے کے حوالے سے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر گرنے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا خطرہ ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ حکومت کے آخری ایام میں ایک اجلاس میں ایک طاقتور شخصیت سے کہا گیا تھا کہ ہماری حکومت پر نیب اور سپریم کورٹ کے ذریعے جو چڑھائی کی گئی ہے اس کے بعد پاکستان میں کوئی حکومت نہیں چل سکے گی کیونکہ ہر افسر جان بچائے گا اور فائل گھمائے گا، 3 سال کی نیب گردی نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صحافیوں کو کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔۔جسٹس اعجازالاحسن
وزارت خزانہ سمیت ہر ادارے میں نیب کا خوف ہے۔۔ شوکت ترین
Aug 26, 2021 | 15:40:PM