طالبان اور شمالی اتحاد میں مذاکرات کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبہ پروان میں طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔
افغان میڈیا نے سابق رکن پارلیمنٹ عبدالحفیظ منصور کے حوالے سے کہا ہے کہ صوبہ پروان کے علاقے چاریکر میں قومی مزاحمتی محاذ (شمالی اتحاد) کے وفد نے طالبان وفد سے مذاکرات کئے۔
عبدالحفیظ منصور نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران ماحول بہت اچھا تھا اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر حملے سے گریز اور امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کےنئے اوقات کار کا اعلان