کتا چوری کامقدمہ درج کرانے پرٹانگ کاٹ دی گئی، نوجوان تڑپ تڑپ کر جاں بحق

Aug 26, 2021 | 16:25:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)کتا چوری کا مقدمہ درج کرانے پر ٹانگ کاٹ دی گئی،متاثرہ شخص نے تڑپ تڑپ کر دم توڑ دیا ، لواحقین نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے سول لائن کے علاقے پرانے سول لائن میں کتا چوری کا مقدمہ درج کرانے پر سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد نے نوجوان عابد کی گزشتہ روز ٹانگ کاٹ دی تھی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج چل بسا۔ عابد کے لواحقین نے لاش پریس کلب کے سامنے رکھ کر شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرتے ہوئے انصاف دلایا جائے۔

دوسری جانب پولیس نے میڈیا پر خبرنشر ہونے کے بعد جائے وقوعہ کے قریب چھان بین کرتے ہوئے جھاڑیوں سے متاثرہ شخص کی ٹانگ برآمد کرلی جب کہ سی پی او اظہراکرم کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان مفرور ہیں تاہم واقعے کی تمام پہلوؤں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    لوئر کرم !!مخالف قبائل کے درمیان تصادم، 8 افراد قتل،متعدد زخمی
 
 

مزیدخبریں