(24 نیوز)چوہنگ میں رکشہ ڈائیور اور ساتھی کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی ماں اور حافظ قرآن بیٹی نے پولیس کو بیان قلمبند کر ادیا ، بیان کے مطابق ماں بیٹی دونوں ایک دوسرے کی عزت بچانے کیلئے اپنی قربانی دینے کو تیار تھیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو قلمبند کرائے گئے بیان میں متاثرہ خاتون نے کہا کہ وہ دوسری بار لاہور آئی تھی اور راستوں سے لا علم تھی ، ٹھوکر نیاز بیگ سے لاہور کینٹ جانے کیلئے رکشہ لیا مگر رکشہ ڈرائیور دونوں ماں بیٹی کو ویرانے میں لے گیا اور ساتھی کے ساتھ مل کر اسلحہ کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں:ہدایتکار رام گوپال ورما کی خوبرو اداکارہ کے ساتھ ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی کہ با لی وڈ میں بھو نچا ل آگیا
متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ بیٹی کی عزت بچانے کیلئے ظالموں کے ہاتھ جوڑتی رہی ، بعد ازاں کار سوار کے آنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔اس مو قع پر یہ بھی پتا چلا ہے کہ زیادتی کا شکا ر بیٹی حافظہ قرآن بھی ہے۔
یا د رہے کہ وہاڑی سے تعلق رکھنے والی 35سالہ متاثرہ خاتون اپنی 15سالہ بیٹی کے ہمراہ لاہور پہنچی تھی جہاں رکشہ ڈرائیور نے ساتھی کے ساتھ مل کر دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:شو ہر سے پیا ر مگر اس کیلئے کھانا نہیں پکا سکتی ۔۔سپر ما ڈل نا دیہ حسین