پنجاب حکومت نے طاہر خورشید کے تعینات کردہ افسروں کو ہٹانا شروع کر دیا 

Aug 26, 2021 | 18:07:PM
پنجاب حکومت نے طاہر خورشید کے تعینات کردہ افسروں کو ہٹانا شروع کر دیا 
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے تعینات کردہ افسروں کو ہٹانا شروع کر دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹی کے (طاہر خورشید) گروپ کے افسران کو آہستہ آہستہ کارنر کیا جانے لگا۔ڈی سی گوجرانوالہ سہیل احمد خواجہ کو بری شہرت رکھنے پر عہدہ سے ہٹایا گیا۔ ڈی سی راولپنڈی عامر عقیق کو کرپشن میں ملوث ہونے کی بنا پر ہٹایا گیا۔ حکومت پنجاب اگلے مرحلے میں مزید افسران کے تبادلے کرنے کا پلان رکھتی ہے۔ پنجاب حکومت نے کرپشن میں ملوث افسران کو بتدریج عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر اور ڈی سی بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق کا بھی تبادلہ زیر غور ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی کے اشتہار کیلئے بھارتی ویب سائٹ سے تصاویر چرانے کا انکشا ف ۔۔مریم اورنگزیب نے بھانڈا پھوڑ دیا