حکومت چلانا آتا ہے۔۔طالبان کا نریندر مودی کو منہ توڑ جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) طالبان نے بھارتی وزیر اعظم کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر موی جان لیں طالبان باآسانی حکومتی امور چلا سکتے ہیں۔
ممتاز طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کا سخت نوٹس لیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ طالبان حکومت نہیں چلا سکتے۔سرکاری میڈیا سے گفتگو میں شہاب الدین دلاور نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے۔ انہوں نے 30لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کی فراہمی پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔شہاب الدین نے کہا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ دو طرفہ احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔جنید صفدر کی صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئےویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل