(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے اب ہم کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوں گے، ہماری خارجہ پالیسی ہے امن میں شراکت دار ہیں جنگ میں نہیں ،طالبان امن کی بات کررہے ہیں دنیا ان کی مدد کرے ۔
حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے اب ہم کسی کیلئے استعمال نہیں ہوں گے، سوویت یونین کیخلاف امریکا نے ہمیں استعمال کیا،روس کی ناکامی کے بعد امریکا نے ہمیں چھوڑ دیا، پابندیاں لگا دیں ،نائن الیون کے بعد پھر کہاپاکستان کی ضرورت ہے ،مجھے جیسے لوگوں نے کہا ہمیں اس جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہئے ،ہمیں پھر افغانستان میں جنگ کا حصہ بنا دیا گیا ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہماری خارجہ پالیسی ہے امن میں شراکت دار ہیں جنگ میں نہیں ،کبھی ایسا ہوا کبھی جنگ میں اتحادی ملک پر بھی ڈرون حملے ہو رہے ہوں،نائن الیون کے بعد پاکستان میں 480 ڈرون حملے کئے گئے ،پاکستان نے 70 سے 80 ہزارجانوں کی قربانیاں دیں ،معیشت ہماری تباہ ہوئی قبائلی علاقے کے لوگوں نے نقل مکانی کی ،انہوں نے کہاکہ فیصلہ کیا ہم نے کبھی اپنے لوگوں کو اس طرح قربان نہیں ہونے دینا ،طالبان امن کی بات کررہے ہیں دنیا ان کی مدد کرے ۔
یہ بھی پڑھیں: ازخودنوٹس کااختیارچیف جسٹس کے پاس۔ لارجر بنچ نے کیس نمٹادیا