کراچی ساحل پر پھنسا بحری جہاز نہ نکل سکا،آپریشن آئندہ ماہ تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سی ویو پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کا آپریشن جمعرات کو پھر ناکام ہوگیا ، جس کے بعد آپریشن آئندہ ماہ تک ملتوی کردیا گیا ، سمندری موجوں کی صورت حال دیکھتے ہوئے حتمی تاریخ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن کا آغاز کیا گیا تاہم آپریشن ناتجربہ کاری اور ناقص رسیوں کے سبب ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگیا۔تیسرے آپریشن کے چوتھے اور آخری روز بھی لوہے اور پولی پراپلین کی پرانی رسیاں ٹوٹ گئی، اس دوران جہاز کے سینٹر پوائنٹ دائیں اور بائیں جانب سے دو رسے باندھے گئے تھے جبکہ جہاز کی ٹیل پر ایک رسہ سپورٹ کے لئے باندھا گیا تھا، جو ٹوٹ گیا۔
آپریشن کے دوران جہاز کو 12 سے 15 میٹرکھینچا گیا تاہم رسیاں ٹوٹنے پر واپس اپنی پہلی پوزیشن پرآگیا، جس کے بعد سی ویو پر پھسے بحری جہاز کو نکالنے کا اپریشن اگلےماہ تک ملتوی کردیا گیا۔ملتوی آپریشن 6 یا 8 ستمبر سے شروع ہونےکاامکان ہے تاہم سمندری موجوں کی صورت حال دیکھتے ہوئے حتمی تاریخ دی جائے گی۔خیال رہے ڈی جی پورٹ پورٹ اینڈ شپنگ پہلے ہی جہاز نکالنے کی عمل پر تحففظا ت کا اظہار کر چکے ہیں ، ہینگ ٹینگ 77کو ساحل پر پھنسے ایک ماہ 4 دن کا وقت گزرگیاہے ، متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل جہاز نکالنے کی کوششیں جاری ہے تاہم ابھی تک کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: کل کہاں کہاں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش۔۔؟