(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی ریاست اوڈیشا کے شہر بھوانی پٹنہ کے گاؤں سیلجوڑی میں 60 سالہ خاتون رائے باری کی موت ہوئی تو اس کی آخری رسومات کے موقع پر 65 سالہ شوہر نلامانی صابر سے اپنی بیوی کی جدائی برداشت نہ ہوسکی ۔غمزدہ شوہر بیوی کی جلتی ہوئی چتا (آگ) میں ہی کو د گیا۔
یہ بھی پڑھیں:چو ہنگ میں زیادتی کا شکا ر ماں بیٹی کا دل دہلا دینےوالا بیان قلمبند۔۔بیٹی حافًظہ قرآن ہے
تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ 60 سالہ خاتون کی آخری رسومات کے موقع پر ان کے 4 بیٹے اور دیگر رشتہ دار رسم کے طور پر قریب پانی میں غوطہ لگانے گئے تھے تاہم خاتون کے شوہر اپنی بیوی کی چتا کے قریب ہی کھڑے تھے تاہم کسی کو سامنے نہ پاکر وہ اچانک آ گ میں کو د گئے اور جل کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے نلامانی صابر کے بیٹوں اور رشتے داروں کے بیانات کے مطابق غیرفطری موت کا کیس درج کرلیا ہے۔ مقامی پولیس اسٹیشن کے آفیسر کے مطابق بظاہر 65 سالہ شخص نے بیوی کی موت کے غم اور جدائی میں یہ قدم اٹھایا تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی نتیجہ اخذ کیا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجا ب یو نیورسٹی میدا ن جنگ بن گئی۔۔وی سی آفس کے سا منے ڈنڈے سو ٹے چل گئے۔۔ویڈیو وا ئرل