پیپلزپارٹی نے جے یو آئی کی 2 وکٹیں اڑا دیں 

Aug 26, 2021 | 20:31:PM
پیپلزپارٹی نے جے یو آئی کی 2 وکٹیں اڑا دیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے کے پی کے میں جمعیت علمااسلام کی دو وکٹیں اڑا دیں، جے یو آئی کے سابق وزیر اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے جمعیت علمااسلام کو بڑا دھچکا دیدیا،کے پی کے میں جے یو آئی کے سابق وزیر اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ،سابق صوبائی وزیر کشور کمار اور سابق کے پی کے ایم پی اے طاہر بن یامین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔
سیکرٹری اطلاعات پی پی پی فیصل کریم کنڈی کی موجودگی میں پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا، فیصل کریم کنڈی نے دونوں رہنماﺅں کو پیپلزپارٹی میں خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی 3 سالہ کارکردگی عوام کو دوربین لگا کر بھی نظر نہیں آرہی: بلاول بھٹو زرداری